اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے
سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی ہے۔ اس پابندی کے خلاف گاہے بہ گاہے سعودی عرب میں آواز بلند ہوتی رہی ہے۔ لیکن اب ملک میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے راست اقدام کرنے کی ٹھانی ہے۔ کئی خواتین نے انٹرنیٹ پر سوشل نیٹ ورکنگ کی سائیٹس پر آکر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، گاڑیاں چلائیں گی۔
کچھ عرصہ قبل ایک سعودی خاتون نے اپنے طور پر اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلائی اور اس کی وڈیو ایک ویب سائیٹ پر نشر کردی تھی۔
خواتین کے خلاف اس پابندی پر خواتین کیا محسوس کرتی ہیں اور ان کی زندگیاں کیسے متاثر ہوتی ہیں۔ اس پر میں نے اب سے کچھ دیر قبل بات کی سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی خاتون راحت راشد حسین سے بات کی اور پوچھا کہ کیا وہ سمجھتی ہیں کہ اس پابندی کو ختم کیا جائے؟
BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔