اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے
چلی میں حکام نے کاپر کی کان کے اندر پھنسے ہوئے تینتیس کان کنوں کی ایک حیران کن وڈیو جاری کی گئی ہے۔ یہ وڈیو کمرہ ایک پائپ کے ذریعے کان اندر اتارا گیا تھا۔ لگ بھگ پنتالیس منٹ کی اس وڈیو میں کان کن ملک کا قومی ترانہ گاتے ہوئے بظاہر حوصلہ مند دکھائی نظر آرہے ہیں۔
اس دوران چلی کے ایک جج نے کان کی کمپنی کے تمام اثاثے منجمند کردیئے تھے، کیونکہ کان کنوں کو کسی حادثے کی صورت میں کمپنی کو معاضہ ادا کرنا ہوگا۔
کان کنوں کے خاندانوں نے حکومت اور کمپنی کے خلا ف مجرمانہ غفلت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔
اس سے پہلے چلی کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ کان میں پھنسے ہوئے کانکنوں کو باہر نکالنے میں کئی ماہ تک لگ سکتے ہیں، اس بارے میں کارکنوں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
چلی کے شہر پیاپو کے قریب سونے اور تانبے کی ایک کان میں پانچ اگست سے تینتیس کان کن زمین سے سات سو میٹر نیچے پھنسے ہوئے ہیں اور تمام کان کن بخیریت ہیں۔
BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔