گزشتہ ہفتے کا پاکستان: گذشتہ ہفتے میں پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں

وقت اشاعت

کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے مختلف صوبوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، گذشتہ ہفتے ملک کے اہم شہروں میں ہونے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کورونا
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی 28 مارچ 2020 کو اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان آٹھ چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کا استقبال کر رہے ہیں جو کورونا وائرس سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کے لیے یہاں آئے ہیں۔ پاکستان میں مارچ کی 29 تاریخ تک کورونا وائرس کے 1500 سے زیادہ متاثرین کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے۔
کورونا
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سبزی فروش لاک ڈاؤن کے دوران اپنا ٹھیلا دھکیل رہے ہیں۔ متاثرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں سختی کر رہی ہے لیکن اس دوران خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے والوں کو کچھ حد تک استثنیٰ دیا گیا ہے۔
کورونا
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبے سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانی فوج، سندھ رینجرز اور پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تقریباً ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے.
کورونا
،تصویر کا کیپشنملتان میں لوگ ایک سرکاری ٹرک سے راشن کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں سرکاری ادارے، فلاحی تنظیمیں اور مختلف افراد کی جانب سے ضرورت مند لوگوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے.
کورونا
،تصویر کا کیپشنملک میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں مصروف طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے عوام نے 27 مارچ بروز جمعہ اپنی اپنی چھتوں سے سفید پرچم لہرائے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے کم از کم ایک ڈاکٹر کی ہلاکت ہوچکی ہے.
کورونا
،تصویر کا کیپشنپشاور میں سرکاری اہلکار ایک گاڑی پر جراثیم کش سپرے کر رہے ہیں۔ مارچ کی 29 تاریخ تک صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں
کورونا
،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے آنے والے زائرین کے لیے بنائے گئے قرنطینے کا ایک منظر۔